Breaking News

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پولیس کا چھاپہ

سیالکوٹ: تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پولیس میری گرفتاری کے لیے جناح ہاؤس پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس ملحوظ خاطر رکھیں، حکومت کے ہر عمل کا پورا حساب چکائیں گے۔

سرکاری پیٹرول ضائع نہ کریں عثمان ڈار گھر پر نہیں، شہباز گل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدمعاشی نہیں چلے گی، سرکاری پیٹرول ضائع نہ کریں عثمان ڈار گھر پر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت گزر جائے گا آئی جی پنجاب کو کہتا ہوں کہ اپنا نام خراب نہ کریں، غلط کام کیا تو ریٹائر بھی ہوگئے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل حماد اظہر کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مارا تھا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پولیس ایسے آئی جیسے ہم کوئی شرپسند ہوں انہوں نے میرے گھر کے دروازے بھی توڑ دیے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں

یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے حقیقی آزادی مارچ سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے گھروں اور تنظیمی دفاتر پر تابڑ توڑ چھاپےمارتے ہوئے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0KO8D5V

No comments