Breaking News

بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات لگانے پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف من گھڑٹ بھارتی الزامات کی شدید مذمت کی گئی ہے، جبکہ احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں، کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، غیر قانونی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبایا نہیں جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس کے اوچھے ہتھکنڈے، کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دو جعلی کیسز بنا ڈالے

انہوں نے کہا کہ 2019 سے تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک بھارتی ظلم وستم سہ رہے ہیں، عالمی برادری کشمیری رہنماؤں سے روا غیر انسانی سلوک کا نوٹس لے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dJacOBb

No comments