’مما اٹھو جلدی اٹھو نا‘ دھماکے میں جاں بحق خاتون کا بیٹا ماں کو پکارتا رہا
کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکا کھارادر پولیس اسٹیشن کی حدود میں میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں ہوا جس کے بعد کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی جس پر اب قابو پالیا گیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں سنیا نامی خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں کھارادر تھانے کی پولیس موبائل تباہ ہوگئی، پولیس موبائل جیسے ہی موٹر سائیکل کے قریب آئی دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کے بعدفوٹیج منظرعام پر آئی ہے جس میں بیٹا دھماکے میں جاں بحق ہونے والی ماں کو پکار رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ مما اٹھو جلدی اٹھو نا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ک پکار کے باوجود ماں کے نہ اٹھنے پر بیٹا بلک بلک کر رونے لگا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے خاتون کی موت کی تصدیق کردی۔
ٹارگٹ کھارادر تھانے کی موبائل تھی، ڈی آئی جی ساؤتھ
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھڑل کا کہنا ہے کہ ظاہر لگتا ہے کہ ٹارگٹ کھارادر تھانے کی موبائل تھی جبکہ سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ دونوں حملوں کی مماثلت بتا سکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، دونوں واقعات کے باوجود پولیس اپنی ڈیوٹی پر رہے گی۔
شرجیل کھرل نے کہا کہ بی ڈی یو کی رپورٹ کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے آج کا واقعہ صدر دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YOCR9wF
No comments