برطانوی ویزہ: سعودی اور بحرینی شہریوں کیلیے خوشخبری
برطانیہ نے ویزے کے منتظر سعودی عرب اور بحرین کے شہریوں سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔
برطانوی ہوم آفس نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے سعودی عرب اور بحرین کے شہریوں کو الیکٹرانک ویزے سے استثنیٰ کا درجہ دے دیا ہے۔
اس نئی ترمیم کے تحت سعودی اور بحرینی شہری 6 ماہ تک الیکٹرانک ویزہ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نئی ترمیم کا اطلاق یکم جون سے ہو گا جس کے بعد برطانوی ویزہ کے منتظر سعودی اور بحرینی شہری اب الیکٹرانک ویزہ کے بغیر درخواست دے سکتے ہیں۔
سعودی اور بحرینی شہری ای ویزہ حاصل کیے بغیر برطانیہ کا سفر کرسکتے ہیں تاہم انہیں ہر بار برطانیہ آنے سے قبل آن لائن ای ویزہ سے استثنیٰ کی درخواست دینا ہو گی۔
سیکرٹری خارجہ لز ٹرس کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سعودی عرب اور بحرین کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k51dm3N
No comments