کراچی دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج
کراچی کے علاقے صدر میں گزشہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کر لیا گیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق دھماکا ایس ایچ او پریڈی سجاد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداددہشت گردی اورقتل کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمہ کالعدم تنظیم کےدہشتگردوں اور سہولتوں کاروں کیخلاف درج کیا گیا۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دھماکا خیزمواد سائیکل پر نصب کیاگیاتھا بم ڈسپوزل اسکواڈکےمطابق دھماکے میں ڈھائی کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ly9zgHD
No comments