گورنر پنجاب نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا
لاہور: پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں آئینی و سیاسی بحران پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اہم خط لکھ دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں کردار کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا الیکشن غیر آئینی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا بیٹا ہونے کی وجہ سے حمزہ شہباز غیر آئینی طور پر مسلط ہوگیا۔
مزید پڑھیں: گورنر پنجاب کا صدر مملکت کو ایک اور خط
گورنر پنجاب نے لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قومی و صوبائی حکومت پر عوامی اعتماد بحالی کے لیے کردار ادا کریں۔
انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے نام خطوط کی کاپیاں بھی آرمی چیف کو بھجوا دیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل خبر آئی تھی کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت اور آرمی چیف سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع گورنر ہاؤس نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ گورنر پنجاب عید کے بعد صدر مملکت سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی آرمی چیف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
گورنر پنجاب ملاقاتوں میں موجودہ سیاسی، آئینی بحران سے آگاہ کریں گے اور بحران کے حل کے لیے دونوں سے مشاورت کریں گے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IR4rOau
No comments