پی پی رہنما کا موجودہ حکومت کو اپنی حکومت ماننے سے انکار
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو میں اپنی حکومت نہیں کہہ سکتا، ہماری حکومت آئے گی تو پھر معاملات کو دیکھیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غیر سیاسی راستہ اختیار کیا ہے، ہمارے احتجاج اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں زمین آسمان کا فرق ہے، پی ٹی آئی جو راستہ اختیار کررہی ہے ایسا کسی ملک میں نہیں ہوتا، جو راستہ آپ دکھا رہے ہیں اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، پگڑیاں اچھالی جائیں گی تو کسی کی پگڑی سلامت نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو میں اپنی حکومت نہیں کہہ سکتا، اپنی پارٹی سے بھی معافی مانگتا ہوں یہ ہماری حکومت نہیں ہے، ہماری حکومت آئے گی تو پھر معاملات کو دیکھیں گے، حکومت نے فوری جو اصلاحات کرنی ہے کرے پھر الیکشن میں جائے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مجھے نہیں لگا کہ حکومت دباؤ میں ہے، جواب دینے کے ذمہ دار وزیر کڑکے سے بول رہے، وزیراعظم اپنے طور پر کابینہ کے ساتھ فیصلے کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی فضل الرحمان سے ہاتھ کر گئی
انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے کبھی حامی نہیں رہے، لیکن خان صاحب کے معاملے میں کیس مختلف ہے، یہ سارے راستے عمران خان کے ہی دکھائے ہوئے ہیں، یہ راستے ملک کو ناقابل تلافی انتشار کی طرف لے جائیں گے، مذہبی کارڈ کی بدعت سب سے پہلے عمران خان نے ہی شروع کی، مذہب کو سیاست کے بیچ میں عمران خان ہی لایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال میں پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا کیا ہم ایک ماہ میں ٹھیک کرلیں گے؟، پی ٹی آئی نے جو وعدہ کیے تھے ان میں سے کون سے پورے کیے، فیصل واوڈا کا اتنا تلخ لہجہ نہیں رہا اب کون سے بیٹری لگی ہوئی ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XTtf3Kk
No comments