Breaking News

روس سے گندم کی خریداری؛ حکومت بھی عمران خان کے نقش قدم پر

موجودہ حکومت نے عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے روس سے گندم خریدنے کیلئے رابطے کیے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نےروس سےگندم خریدنےکیلئےبات چیت کی ہے گزشتہ حکومت روس سےتیل خریدنےکی بات چیت کررہی تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ روس پر پابندیاں ہیں انہوں نےگزشتہ حکومت کوجواب نہیں دیاتھا خوشی ہو گی روس یا یوکرین سے گندم خریدلیں روس پرپابندیاں ہیں اس وجہ سےتیل نہیں خریدا جا سکتا۔

سی این این نے سوال کیا کہ بھارت روس سے تیل خرید رہا ہے کیا آپ بھی دلچسپی رکھتےہیں؟ جس پر وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ اگر روس سستا تیل دے اور عالمی پابندیاں نہ ہوں تو ضرور لیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران حکومت روس سےصرف تیل خرید رہی تھی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان روس سے تیل اور گندم خریدنے کا بارہا ذکر کر چکے ہیں عمران خان نےکئی مرتبہ کہاکہ روس سےسستاتیل اورسستی گندم خریدیں گے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/d34yrNT

No comments