این اے 240 ضمنی انتخاب پر فافن کی رپورٹ جاری
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کراچی کے حلقے این اے 240 ضمنی انتخاب پر رپورٹ جاری کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب میں تشدد کے دو ہائی پروفائل واقعات ہوئے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے قریبی علاقوں میں پارٹی کیمپوں کی موجودگی الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی نمایاں خلاف ورزی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی کیمپوں میں سے 22 فیصد پرمسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات ملی ہیں۔
فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 52 کے باہر حریف جماعتوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا اور ایک اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل الیکشن میں سینتیس اعشاریہ تین آٹھ فیصد کے مقابلے میں غیر معمولی آٹھ اعشاریہ تین آٹھ فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ رہا۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق چار سو چالیس بیلٹس کو گنتی سے خارج کر دیا گیا جبکہ فاتح اور رنر اپ کے درمیان جیت کا فرق محض 65 ووٹوں کا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر خفیہ اسکرینوں کا غائب ہونا اور ووٹر کی تصدیق کے ضروری اقدامات نہ ہونا جیسی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wfM8yC5
No comments