Breaking News

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی واہگہ بارڈر پر گرفتار

واہگہ: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہونے والی بھارتی اسکول ٹیچر کو پاکستان آنے کی کوشش کے دوران واہگہ بارڈر پر گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ریوا کی رہائشی 24  سالہ فضہ خان کی سوشل میڈیا پر لاہور کے نوجوان سے دوستی ہوئی جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

خاتون نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور تمام دستاویزات پوری کرنے کے بعد پاکستان کا ویزا حاصل کر لیا۔

لڑکی کے والدین نے گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں جمع کروائی، جس کے بعد پولیس نے تمام ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں اور بارڈر حکام کو معلومات فراہم کردی۔

لڑکی جیسے ہی پاکستان میں داخل ہونے کیلئے واہگہ بارڈر پہنچی تو بھارتی سیکورٹی حکام نے اسے تحویل میں لے کر مقامی دارالامان پہنچا دیا، جہاں سے اسے گزشتہ روز مدھیہ پردیش پولیس کے حوالے کردیا گیا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yBbKZGN

No comments