Breaking News

اہلِ خانہ نے پرویز مشرف کی وطن واپسی کی حامی بھر لی

دبئی میں زیر علاج سابق صدر کے اہل خانہ نے پرویز مشرف کی وطن واپسی کی حامی بھر لی۔

سابق صدر پرویز مشرف کا 4 سال سے دبئی میں علاج چل رہا ہے اور گزشتہ دنوں کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اہل خانہ نے ان کی صحت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت جاری کی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لیے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کی اجازت کے بعد ہی واپسی کے تمام انتظامات کیے جائیں گے۔

سابق صدر کی دبئی سے پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز طے کریں گے کہ پرویز مشرف اس حالت میں سفر کر سکتے ہیں یا نہیں، پرویز مشرف کی صحت تشویش ناک ہے پاکستان واپس آ جائیں تو خوشی ہوگی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عنادنہیں، میں نہیں چاہتا اپنوں سے متعلق جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کوئی اور سہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کی صحت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں، پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2v7dbtZ

No comments