Breaking News

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ شروع

کراچی: صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے بھر کے 14 اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

14 اضلاع میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، خیر پور، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی اور تھر پارکر شامل ہیں۔

5 ہزار 331 نشستوں پر 21 ہزار 298 امیدوار مد مقابل ہیں، جب کہ 946 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں، 14 اضلاع میں 9 ہزار 290 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1985 انتہائی حساس اور 3448 حساس قرار دیے جا چکے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے 1 لاکھ 2 ہزار 682 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZRc2ldD

No comments