ایلون مسک نے یوٹرن لے لیا
کیلی فورنیا: دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا فیصلہ واپس لینے کی دھمکی دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے یہ دھمکی ٹوئٹر کی جانب سے جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر دی ہے، اس حوالے سے انہوں نے سیکیورٹیز ریگولیٹرز کے پاس درخواست بھی جمع کروادی ہے۔
انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ٹوئٹر نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے بعد ہم لین دین مکمل نہ کرنے اور انضمام کے معاہدے کو ختم کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
اس سے قبل ایک بیان میں مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر جعلی یا بوٹس اکاؤنٹ کی تعداد ٹویٹر کے اندازوں سے چار گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بوٹس کا استعمال جھوٹی خبریں پھیلانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر کی خریداری پر ایلون مسک کے خلاف عدالت میں درخواست
دوسری جانب ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال کا کہنا ہے کہ ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد پانچ فیصد سے کم ہے۔
ایلون مسک نے ٹویٹر کے جواب کو مسترد کردیا ہے۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pUdbrBS
No comments