Breaking News

پولیس افسران کے فری پٹرول میں کمی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے پولیس افسران کے فری پٹرول کوٹہ میں کمی کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے افسران کیلئے پٹرول استعمال کے ایس اوپی جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق آپریشن کےعلاوہ ڈی آئی جی رینک کے افسران ماہانہ 250 لیٹر استعمال کر سکیں گے۔

ایس او پیز کے مطابق اے آئی جی، ایس ایس پی رینک کے افسران کو 200 لیٹر پیٹرول استعمال کی اجازت ہوگی جبکہ اے ایس پی، ڈی ایس پی رینک کے افسران ماہانہ 175 لیٹر پٹرول استعمال کرسکیں گے۔ حکم نامہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو ماہانہ 65 لیٹر استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ فیلڈ اسٹاف، ٹریفک پولیس، آپریشن ڈویژن اور سیف سٹی کے افسران ایس اوپی پر عمل کرینگے۔

ایس او پیز کے مطابق پٹرول اور آئل کی تمام منظوری ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر دیں گے جبکہ پٹرول کے استعمال کے لئے متعلقہ ڈویژن اے آئی جی کو آگاہ کرے گا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ میٹنگز کیلئے واٹس ایپ، زوم ایپ کا استعمال کیا جائے گا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Zc1Q03i

No comments