Breaking News

پاکستان سمیت پانچ ممالک کو ”براہ راست مکہ“ سہولت فراہم

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے پانچ ممالک کے لیے ایک مرتبہ پھر ”براہ راست مکہ“ کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں میں پاکستان کے عازمین حج بھی شامل ہوں گے۔ عازمین حج کو امیگریشن اور کسٹم سمیت دیگر سہولتیں اپنے ملک میں فراہم کی جائیں گی۔

سعودی وژن 2030 کے تحت چوتھے سال بھی پروگرام برقرار رکھا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ”روٹ ٹو مکہ“ پروگرام مسلسل چوتھے سال برقرار رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

سعودی عرب پہنچنے پر عازمین حج براہ راست مکہ اپنی قیام گاہ پہنچا دیے جائیں گے۔ پاکستان کے ساتھ ملائیشیا، انڈونیشیا، مراکش اور بنگلا دیش سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

خیال رہے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 2019 میں پاکستانی عازمین حج نے استفادہ حاصل کیا تھا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zXRbNdl

No comments