Breaking News

ٹیکساس اسکول میں‌ فائرنگ کا واقعہ نیا رُخ اختیار کرگیا

امریکی ریاست ٹیکساس کےایلیمنٹری اسکول میں گزشتہ ہفتے 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ سے 19 کمسن طالبعلم اور 2 ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے لیکن اب معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاستی پولیس نے بتایا ہے کہ روب ایلیمنٹری اسکول کا ایک بیرونی دروازہ اس وقت بند نہیں ہوا جب اسے ایک استاد نے بند کردیا تھا اس سے کچھ دیر قبل ایک مسلح شخص اندر داخل ہوا اور 19 طلبا اور دو اساتذہ کو قتل کردیا۔

ریاستی پولیس نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ 24 مئی کو 18 سالہ ملزم سلواڈور راموس کے اسکول میں داخل ہونے سے کچھ دیر پہلے ایک استاد نے دروازہ کھولا تھا۔

انہوں نے اب اس بات کا تعین کیا ہے کہ ٹیچر جس کی شناخت نہیں کی گئی ہے اس نے دروازہ کھولا لیکن پھر دروازہ بند کر دیا جب اسے احساس ہوا کہ کیمپس میں ایک شوٹر موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دروازہ جو بند ہونے پر لاک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا وہ لاک نہیں ہوتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ہم نے تصدیق کی کہ اس نے دروازہ بند کر دیا تھا لیکن دروازہ لاک نہیں تھا اس بات کی تفتیش کررہے ہیں کہ اس نے تالا کیوں نہیں لگایا تھا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/x0caeou

No comments