Breaking News

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں بلانے پر اسپیکر کا موقف سامنے آگیا

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں بلانا غیر قانونی اور مذاق ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں بلانے کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کئی مرتبہ کہا آئیں بجٹ پیش کریں لیکن یہ لوگ نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر اجلاس برخاست کرتے ہیں تو سب سے پہلے سیکریٹری اسمبلی کو کہا جاتا ہے، رولز کے تحت سیکرٹری اسمبلی گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہیں، رولز کے تحت گورنر اجلاس بلاتے ہیں تو سیکریٹری اعلامیہ جاری کرتا ہے، ایوان اقبال میں اجلاس بلانا غیرقانونی اور مذاق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیڈ لاک برقرار، پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل 2 مقامات پر طلب

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے، اس سے قبل وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی غیرقانونی تھااب ایوان اقبال میں اجلاس بھی غیرقانونی ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ خواتین ارکان کی جانب سے درخواست آئی ہے، عطا تارڑ کے نازیبا اشاروں سے متعلق تحریک پیش کی جائے گی، عطا تارڑ نے جو حرکتیں اور نازیبا اشارے کیے اس پر بات ہوگی، عوام کو بتائیں گے یہ ن لیگ ہے اور ان کے ارکان کی حرکتیں دیکھیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ 6 بجے سے حکومتی ارکان کہہ رہے تھے حمزہ شہباز خود آئیں گے، وقت کا ضیاع کیا گیا، اپنی نالائقی چھپانے کی کوشش کی گئی۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CXULeDI

No comments