کوئی دشمنی نہیں، مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے، نواز شریف
لندن: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عنادنہیں، میں نہیں چاہتا اپنوں سے متعلق جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کوئی اور سہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کی صحت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں، پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔
میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) June 14, 2022
خیال رہے کہ سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی میں مقیم ہیں وہ شدید علیل ہیں اور دبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کو Amyloidosis امائلائیڈوسسں کا نایاب مرض لاحق ہے۔
قبل ازیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے ادارے اور لیڈرشپ کا مؤقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، اسی سلسلے میں پرویز مشرف کی فیملی سے رابطہ کیاگیا، پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی اور ان کے ڈاکٹرز نے کرنا ہے کہ وہ ان کو ایسی کنڈیشن میں سفر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں؟۔
پرویز مشرف کی فیملی کے جواب کے بعد ان کی واپسی کے انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MmGePlj
No comments