بابرغوری کو ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ
ایم کیوایم کے رہنما و سابق وفاقی وزیر بابرغوری کو وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بابر غوری نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے۔
بابر غوری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پر جو بھی الزامات اور انکوائریاں ہیں وہ ملک واپس آکر مقدمات سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اس سلسلے میں انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔
عدالت عالیہ نے رہنما اہم کیو اہم کی دو ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے بابر غوری کو ایک ایک لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 14 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
بابر غوری گزشتہ کئی برسوں سے امریکا میں مقیم ہیں۔ ان کے خلاف ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ کا کیس درج کر رکھا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے بابرغوری نے کہا کہ پاکستان میرا وطن ہےکل آنےکے لیے پروگرام بنایا تھا میرےخلاف 2کیسزتھےجس میں آج ضمانت بھی حاصل کی، صولت مرزا کیس میں نیاسلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے صولت مرزا کو جانتا تھا لیکن میرااس سے اور کوئی تعلق نہیں تھا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jnZVGHI
No comments