عالمی تجارت کے فروغ کے لئے متنوع رسد کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ عالمی تجارت کے فروغ کے لئے متنوع رسد کی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے عالمی تجارت کا توازن خراب ہوا ہے اور اس میں شدید مسائل کا سامنا ہے، تاہم ماضی کے اقتصادی بحرانوں کے مقابلہ میں کووڈ بحران میں عالمی تجارت کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ طلب و رسد کے عدم توازن کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور صورتحال اب تک معمول پر نہیں آسکی ہے، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ طلب اور رسد میں توازن کو برقرار رکھا جائے تاکہ قیمتوں میں کمی بیشی سے پروڈیوسرز اور صارفین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
آئی ایم ایف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اس حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسی مرتب کر کے اس کو مربوط بنانے کے ساتھ ساتھ رسد کے متنوع ذرائع اور ان سے استفادہ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RNh9aeJ
No comments