Breaking News

سندھ بار کونسل کا ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کی سفارش پر تحفظات کا اظہار

کراچی: سندھ بار کونسل نے ہائیکورٹ میں ججز کی آسامیوں پر تقرری کی سفارش پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق ممبر جوڈیشل کمیشن حیدر امام ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے، جس میں سندھ بار کونسل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ججز کی تقرری کی سفارشات جوڈیشل کمیشن کا اجتماعی اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اختیار کسی ایک فرد کو نہیں دیا جاسکتا کہ وہ اپنی پسند  کے مطابق سفارشات دے، لیکن چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مشاورت سے طے 2 وکلا کو سیاسی بنیادوں پر فہرست سے نکال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل کا پی ٹی ایم ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

حیدر امام نے خط میں چیف جسٹس سے کہا ہے کہ ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے ہر رکن کو نام تجویز کرنے کا حق دیا جائے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں تقرری کیلئے کمیشن کا اجلاس 28 جون کو طلب کیا گیا ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/79sCv4p

No comments