کرونا کیسز میں اضافہ، ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک لازمی قرار
کراچی: ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک کا استعمال دوبارہ لازمی قرار دے دیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وبا کے کیسز میں دوبارہ اضافے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر سی اے اے نے ملک کے اندر پروازوں میں فیس ماسک ایک بار پھر لازمی قرار دے دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیس ماسک سے متعلق سول ایوی ایشن کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، نیز کرونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں تمام ایئر لائنز کو نئے حکم نامے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2 مریض انتقال کر گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں کرونا کے مزید 382 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں ملک بھر میں کرونا کیسز کی شرح 2.85 فی صد رہی، قومی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کے 87 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZqWiRIX
No comments