Breaking News

”جس دن اسمبلی گیا رانا ثنا اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر باہر نکالوں گا“

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فہیم خان کا کہنا ہے کہ جس دن قومی اسمبلی گیا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر باہر نکالوں گا۔

کراچی کے حلقہ اے این 241 سے منتخب ہونے والے فہیم خان نے کہا کہ کراچی والے اس مچھڑ کی حرکتوں سے نہیں ڈرے، رانا ثنا اللہ  نے ماؤں، بہنوں اور بزرگوں پر تشدد کیا۔

مزید پڑھیں: ”رانا ثنا اللہ کا انجام سب کے سامنے ہوگا“

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے بڑا کوئی منافق نہیں، جس دن اسمبلی گئے ان کا جینا محال کر دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام سے ان کا کوئی سروکار نہیں یہ اپنے مفاد کے لیے قتدار میں آئے ہیں۔

یکم جون کو اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے میری بہنوں کے گھر پر ریڈ کیا، کبھی معاف نہیں کروں گا، اس کا انجام سب کے سامنے ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ اس پر فرد جرم ہے اور عدالت میں پیش نہیں ہوا، رانا ثنا اللہ کی شکل نہیں کہ اس کے خلاف بغاوت کی جائے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NAE2bak

No comments