Breaking News

بڑھتی لوڈشیڈنگ پر پیپلز پارٹی کے رہنما کی عجیب منطق

ملک میں روز بروز بڑھتی لوڈشیڈنگ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے عجیب منطق پیش کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آوور“ میں فیصل کریم کنڈی نے لوڈشیڈنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اسلام آباد اور ان شہروں میں اچھی بات ہے کہ لوڈشیڈنگ ہو۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم چیخ رہے ہوتے تھے کہ ہمارے علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، کہا جاتا تھا کہ کہاں تھی لوڈشیڈنگ، آپ اے سی کمروں میں بیٹھ کر لوڈشیڈنگ پر بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ بالکل نہیں ہونی چاہیے، لوڈشیڈنگ خیبر پختون خوا میں بھی اتنی ہونی چاہیے جتنی اسلام آبا د میں ہے۔

قبل ازیں پروگرام میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت نے یقیناً مشکل فیصلے کیے ہیں اور غریب عوام پر بوجھ ڈالا ہے، لوڈشیڈنگ بڑھی ہے بالکل اعتراف کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ آ رہا ہے جس میں ہم نے غریب عوام کو ریلیف دینا ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا تھا مگر گئے، عمران خان حکومت کو بھی یہ قیمتیں بڑھانا پڑتیں۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fIF9HRB

No comments