پی پی 7 راولپنڈی : پی ٹی آئی امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
راولپنڈی: ریٹرننگ افسر نے راولپنڈی کے حلقے پی پی سات میں دوبارہ گنتی کی پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے راولپنڈی کے حلقے پی پی سات میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں تحریک انصاف کے امیداوار کی راولپنڈی کے حلقے پی پی سات میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔
ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کہ پی پی سات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوگی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پی پی سات میں نتائج کے وقت تمام پولنگ ایجنٹس موجود تھے، نتائج میں تاخیر کی وجہ آر ٹی ایس سسٹم بریک ہونا تھا۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ شبیراعوان نے دوبارہ پولنگ کیلئے ٹھوس شواہد نہیں دیے، راولپنڈی پی پی سات کے جن پولنگ اسٹیشنز پر اعتراض تھا ان کا پوچھا گیا تھا، اکیس حلقوں کی فہرست دی گئی، ٹھوس وجوہات پوچھیں تو درخواست واپس لی گئی۔
یاد رہے تحریک انصاف نے پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں ضمنی الیکشن کا نتیجہ چیلنج کیا تھا ، حلقے سے ن لیگ کے امیدوار نے صرف49 ووٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
بعد ازاں کامیاب لیگی امیدوار راجا صغیر احمد نے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست منظور نہ کی جائے اور نہ ہی مسترد شدہ ووٹوں کو دوبارہ گنا جائے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UfTuFin
No comments