"دعا ہے خدا اس عید کوعالم اسلام کے لئے پُرامن بنائے”
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و ڈپٹی وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے تمام عالم اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہماری طرف سے تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ مبارک ہو، دعاہے کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو پوری دنیا کے لیے پرامن عید بنائے۔
اپنے ٹوئٹ میں سعودی فرمانروا نے لکھا کہ خدا کا شکر ہے کہ مختلف ممالک کے زائرین نے فریضہ حج بخوبی اداکر لیا، ہمیں زائرین کو آسانیاں مہیا کرنے پر فخر ہے۔
نحمد الله سبحانه أن رأينا حجاج بيته، من مختلف دول العالم، يؤدون مناسكهم بكل يسر وسهولة.
وإننا ونحن نفخر بشرف خدمة الحجاج ؛ نهنئ جميع المسلمين بعيد الأضحى المبارك، سائلين المولى أن يجعل هذا العيد، عيد خير وسلام على العالم أجمع.
وكل عام وأنتم بخير.— سلمان بن عبدالعزيز (@KingSalman) July 9, 2022
مملکت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے اور جواباً انہیں تشکر بھرے پیغام بھیجتے ہوئے ان کی نیک تمناوں اور پر خلوص دعاؤں کی تحسین کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، دس لاکھ افراد نے نماز عید ادا کی۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jJR709b
No comments