Breaking News

بلوں میں ٹیکس لگنے سے کےالیکٹرک کو کوئی فائدہ نہیں، ترجمان

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے کمرشل بلوں میں فکسڈ ٹیکس پر واضح کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکس لگنے سے کےالیکٹرک کوکوئی فائدہ نہیں۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاجر برادری ہمارے لئے بہت عزیز ہے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ٹیکس سے متعلق کوئی ترمیم کا اعلان ہوا تو اس پر فوری عمل کریں گے۔

جولائی سے نافذ فکسڈٹیکس جون کے بلز میں بھیج دیا گیا

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ ایف بی آر حکام سے ترمیم کی کوئی ہدایت ابھی موصول نہیں ہوئی ہے بجلی کےبلوں میں ٹیکس ہٹائےجانےپرہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکس لگنے سے کےالیکٹرک کوکوئی فائدہ نہیں ان ٹیکسزکااعلان وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سےملک بھر کیلئے کیا گیا تھا تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں ٹیکسز کے نفاذ کیلئے عمل پیرا ہیں۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QR2uGC4

No comments