پسند کی شادی پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش
محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کے والدین اپنے ہی بچوں کے خلاف ہو گئے۔ لڑکی کے والد نے اپنی حاملہ بیٹی کو جان سے مارنے کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجھستان کے علاقے بھرت پور میں پیش آیا جہاں ہندو لڑکے سے شادی کرنے والی لڑکی کو اس کے باپ کی جانب سے رکشے تلے کچلنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
نریندر کمار اور نغمہ خان نامی لڑکی نے بھاگ کر پسند کی شادی کی۔ دونوں کے والدین اس رشتے کے خلاف تھے جس کے باعث دونوں نے دہلی جا کر شادی کی۔
لڑکی کے والد نے لڑکے کے خلاف بیٹی کو اغوا اور جبری شادی کرنے کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔
کچھ ہفتے بعد متھورا میں رہائش کے دوران علاج کے لیے بیوی شوہر کے ہمراہ اسپتال پہنچی تو واپسی پر سڑک کنارے کھڑی لڑکی پر اس کے والد کی نظر پڑ گئی جس نے اس کا پیچھا کیا اور موقع پاتے ہی رکشہ سے ٹکر مار دی۔
بھیڑ ہونے پر رکشہ ڈرائیور جو کہ لڑکی کا باپ تھا فرار ہو گیا۔ پولیس نے لڑکی کے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ImuRhHx
No comments