سری لنکا میں معاشی بحران؛ ہوٹل کا مالک پاپڑ فروخت کرنے پر مجبور
سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے باعث جہاں غریب اور متوسط طبقہ پریشان ہے وہیں کاروباری لوگوں کے لیے بھی زندگی کا پہیہ چلانا مشکل ہو رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عبد اللہ محمد شفیع نامی بزنس مین گزشتہ 14 سال سے سری لنکا میں آرام دہ زندگی گزار رہے تھے، وہ ایک بڑے ہوٹل کے مالک تھے تاہم معاشی بحران نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔
عبداللہ زندگی گزارنے کے لیے پاپڑ فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ایل پی جی حاصل کرنا بہت مشکل ہوگیا، ایل پی جی ہم ریسٹورنٹ میں کھانا پکانے کے لیے استعمال کرتے تھے، میرے پاس ہوٹل کو بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔
وہ بھارتی ریاست کیرلا میں اپنے آبائی گھر کاسرگوڈ میں پاپڑ فروخت کر رہے ہیں۔ عبد اللہ نے کہا کہ میرے دوست سری لنکا سے فون کر کے بتاتے ہیں کہ حالات مزید سخت ہونے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو روزانہ کھانا حاصل کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے، سری لنکا میں بہت سے کیرالی باشندے ہیں اور تمام کے تمام تکلیف میں ہیں۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ykxKJ92
No comments