Breaking News

ویڈیو: کراچی میں کمر عمر ڈکیتوں‌ نے بزرگ شہری کو بھی نہ بخشا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کم عمر ڈکیتوں کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد پلاسٹک مارکیٹ میں 3 کم عمرڈکیتوں نے واردات کی اور بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

خوش قسمتی سے بزرگ شہری ڈکیتوں کی فائرنگ سے محفوظ رہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچ شہریوں سے رقم اور موبائل فون چھیننے کے بعد ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے۔

فوٹیج میں ان مسلح افراد کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں آئے روز سینکڑوں افراد سے لوٹ مار کے دوران قیمتی سازو سامان سے محروم کردیا جاتا ہے اور ڈکیت مزاحمت کرنے پر شہریوں کو گولی مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

پولیس بھی اپنے حالیہ بیانات میں شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں کا اعتراف کرچکی ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1OpLthg

No comments