طارق بشیر چیمہ کا چوہدری شجاعت کے خط سے متعلق اہم انکشاف
پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی حکومت کے اتحادی طارق بشیر چیمہ نے چوہدری شجاعت کے خط سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی حکومت کے اتحادی طارق بشیر چیمہ نے ملک بالخصوص پنجاب کی سیاست میں ہلچل برپا کرنے والے چوہدری شجاعت کے خط سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔
طارق بشیر چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے نہیں علم کہ چوہدری شجاعت کا خط کب اور کہاں ڈرافٹ ہوا؟
ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ خط کو لکھوانے میں آصف زرداری کا کلیدی کردار ہے۔ ہو سکتا ہے یہ خط 21 جولائی کی رات کو لکھا گیا ہو۔
واضح رہے کہ 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے ایک خط موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا۔
انتخابات میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کو 186 جب کہ ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار حمزہ شہباز کو 179 ووٹ ملے تھے۔ تاہم ڈپٹی اسپیکر نے خط کو جواز بناتے ہوئے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا تھا۔
ڈپٹی اسپیکر کی اس رولنگ کے خلاف ق لیگ اور پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور یہ کیس عدالت میں زیرسماعت ہے تاہم عدالت عظمیٰ نے ابتدائی طور پر فیصلہ دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا یکم جولائی کا عبوری وزیراعلیٰ کا اسٹیٹس بحال کردیا تھا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oBIuZA3
No comments