Breaking News

آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کیے ہیں اور سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے، کوئی ادارہ کسی دوسرے ادارے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا، فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا۔

شہبازشریف نے کہا کہ فیصلے سے قانونی برادری، میڈیا اور عوام کی حصول انصاف کی توقعات کو دھچکا لگا ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/H9UuCcZ

No comments