کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعدادو شمار جاری
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آج صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
کراچی میں صبح سے اب تک سب سے زیادہ بارش صدر میں 164 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مسرور بیس 142 اور کیماڑی میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد میں 98.9، گلشن حدید میں 88، اورنگی ٹاؤن میں 88.2، ناظم آباد 75.4 اور نارتھ کراچی میں 65.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق بیس فیصل میں 56، کورنگی 50.2، گڈاپ 49.6، سعدی ٹاؤن 43.9، گلشن معمار 43.4، یونیورسٹی روڈ 41.2، اولڈ ایئرپورٹ 38 اور جناح ٹرمینل پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/y7rLne1
No comments