مویشی منڈی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کا جرم ثابت، عدالت نے سزا سنادی
کراچی: صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے مواچھ گوٹھ مویشی منڈی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزا سنادی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نے مواچھ گوٹھ مویشی منڈی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کے کیس کا فیصلہ سنادیا ہے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر میونسپل چیئرمین، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسز اور ٹھیکیدار کو سزا سنائی ہے۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو ساڑھے 3،3 سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائیل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے میونسپل کمیٹی غربی کا 21-2020 کا ٹھیکہ غیرقانونی طور پر دیا گیا، ملزمان نے من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دیکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان ضمانت پر رہا تھے اور فیصلہ سناتے وقت کوئی ملزم عدالت میں موجود نہیں تھا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/F5M1Phu
No comments