ٹوئٹر نے ایلون مسک کو کمپنی بیچنے کے چکر میں کتنے ملین ڈالرز خرچ کردیے؟ جانیے
سان فرانسسکو: ٹوئٹر نے ایلون مسک کو کمپنی بیچنے کے چکر میں تین ماہ کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خرچ کردیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کو یہ کہتے ہوئے خریدنے سے انکار کردیا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس اور بوٹس کی تعداد اس سے دگنی ہے جتنی کمپنی کی جانب سے بتائی جاتی ہے۔
ایلون مسک کی جانب سے خریداری سے انکار کے باوجود بھی ٹوئٹر اسے بیچنے کے لیے پورا زور لگا رہا ہے اور اس کیلئے کمپنی نے اپریل سے جون تک 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خرچ کر ڈالے ہیں۔
دوسری جانب ٹوئٹر نے دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے کمپنی خریدنے اور پھر معاہدے سے دستبرداری کے بعد بھی ٹوئٹر کے ماہانہ ریگولر یوزرز میں 237 ملین کا اضافہ ہوا ہے، تاہم کمپنی کے یوزرر میں اضٓفہ کے باوجود اسے 270 ملین ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے دوسری سہ ماہی میں 1 اعشاریہ تین ارب ڈالر کمائی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 2021 میں ٹوئٹرکی سالانہ آمدنی 5 ارب ڈالر تھی جبکہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران ٹوئٹر کو آمدنی کے اپنے حصے میں 45 فیصد کمی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر نے ایلون مسک کے ساتھ خریداری معاہدے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے، عدالت نے ٹوئٹر کی درخواست اکتوبر میں سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کے تحت کسی بھی فریق کو معاہدے سے انحراف کی صورت میں دوسرے فریق کو 1 ارب ڈالر ہرجانے کی بھاری رقم ادا کرنی پڑے گی۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zfWtYKb
No comments