Breaking News

پاکستان کو آئی ایم ایف کی قسط سعودی فنڈنگ سے مشروط

بین الاقوامی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی قسط سعودی عرب کی فنڈنگ سےمشروط کر دی گئی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے قسط کیلئے پاکستان کو سعودیہ سے 4 ارب ڈالر فنڈنگ یقینی بنانا ہو گی۔

آئی ایم ایف نے سعودی عرب سے پاکستان کو ممکنہ فنڈز کا جائزہ شروع کر دیا ہے۔ سعودی عرب سے فنڈنگ یقینی ہونے پر پاکستان کو آئی ایم ایف قسط جاری ہوگی۔

آئی ایم ایف سےقرضےکی قسط کےباوجودپاکستان کوزرمبادلہ کی کمی کامسئلہ رہےگا۔ سعودی عرب سے 4 ارب ڈالر نہ ملےتو پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ برقراررہےگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو رواں سال قرضوں کی ادائیگی اور زرمبادلہ ذخائر کیلئے 41 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے پانے کے بعد آئی ایم ایف سے پاکستان کو ادائیگی اگست کے تیسرے ہفتےمیں ہوگی۔ پیکج کی رقم کی ادائیگی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔

حکام کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کی ہرشرط پوری کرنےکی جانب گامزن ہے چندشرائط پیکج کی منظوری سے پہلے ہی پوری کرنا شروع کر دی۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/64nV71b

No comments