Breaking News

کراچی میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی جب کہ 30 جولائی سے نیا بارشوں کا سسٹم سندھ میں اثر انداز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے تیز بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے جب کہ کل ایک سے 2 بجے دوپہر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ 26 جولائی کی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ 30 جولائی سے بارشوں کا نیا سسٹم سندھ میں اثر انداز ہوگا۔

واضح رہے کہ شہر میں مون سون بارشیں جاری ہیں۔ آج صبح سے شروع ہونے والی بارش رات گئے تک برستی رہی۔

کراچی میں سڑکیں تالاب بن گئیں اور نالے ابل پڑے۔ کئی علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شہر میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9POfSVv

No comments