Breaking News

‘ 13 اگست کو قوم ان کٹھ پتلیوں کے انجام کی تاریخ مقرر کرے گی ‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 13 اگست کو قوم ان کٹھ پتلیوں کے انجام کی تاریخ مقرر کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینڈی کرش فیم نے ہر قسم کی خرافات زبان سے نکالیں، یہ اپنی واردات کی وضاحت قوم کو پیش نہیں کریں گی۔ 13 اگست کو قوم ان کٹھ پتلیوں کے انجام کی تاریخ مقرر کرے گی۔

فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری ٹی وی، وسائل سے بدزبانی، جھوٹ، گھٹیا پن کو فروغ دیا جارہا ہے۔ یہ خاتون چابی والے کھلونے کی طرح جو سبق پڑھا دو وہ ٹی وی پر بول دیتی ہیں۔ بھگوڑے لیڈر کی صاحبزادی جو سبق پڑھا دے یہ خاتون وہ دہراتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کینڈی کرش فیم سوشل میڈیا کے آئینے میں چہرہ دیکھیں، انہیں اس آئینے میں نہایت بدصورت اور خوفناک منافقت دکھائی دے گی۔ جھوٹی مریم کی نگرانی میں سرکاری وسائل سے پہلے میڈیا سیل بنایا گیا، اس میڈیا سیل سے ڈان لیکس جیسی شرمناک حرکت سامنے آئی۔ اب ایک قلم فروش کی نگرانی میں اسٹریٹجک میڈیا سیل فعال ہوا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اس میڈیا سیل کو شہدا کے خون کو گھٹیا پراپیگنڈہ مہم کا وسیلہ بنایا گیا۔ مریم کے بھگوڑے والد کےعسکری قیادت کیخلاف بیانات ریکارڈ پر ہیں۔ وہ سزا یافتہ جھوٹی خاتون کارکنوں سے وردی والوں کیخلاف نعرے لگواتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور کارکن فوج اور دشمن کے مکروہ ایجنڈے کے درمیان دیوار ہیں۔ ملک بیچنے والے افواہ سازی اور جھوٹے بیانیوں سے انتشار کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ چوروں اور غداروں کی ہر چال کا مقابلہ کریں گے، انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AmOCMW3

No comments