Breaking News

طوفانی بارشوں سے قلعہ عبداللہ میں 2 مزید ڈیم ٹوٹ گئے، سیکڑوں مکانات منہدم

چمن: طوفانی بارشوں سے قلعہ عبداللہ میں 2 مزید ڈیم ٹوٹ گئے، جس سے سیکڑوں مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں چمن اور قلعہ عبداللہ میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جب کہ دوبندی میں طوفانی بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

دوبندی کی یونین کونسل جلگاہ میں 2 ڈیم بھی ٹوٹ گئے، امرت اور برج ڈیم ٹوٹنے سے ریلوں کی زد میں آ کر بڑے پیمانے پر مکانات منہدم ہو گئے۔

سیلابی ریلے فصلوں اور باغات کو بھی بہا کر لے گئے ہیں، اور دوبندی کے مختلف دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد کا کہنا ہے کہ جلگاہ کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسکول سے گھر جاتے بچے آبی ریلے میں بہہ کر جاں‌ بحق

ضلع قلعہ عبداللہ میں بارشوں سے ٹوٹنے والے ڈیمز کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

ادھر سبی شہر میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا، الله آباد، غریب آباد، چار موری کی سڑکوں پر3 فٹ بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے، ناڑی بینک کے کنارے آباد سیلاب متاثرین کو بارش سے مشکلات کا سامنا ہے، وہ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/W4kjnb3

No comments