بھارت سے 20 سال قبل لاپتا ہونے والی خاتون پاکستان سے کیسے ملی؟
بھارت کے شہر ممبئی میں کام کے سلسلے میں گھر سے نکلنے والی خاتون حمیدہ بانو 20 سال بعد پاکستان میں مقیم پائی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حمیدہ بانو کے گھر والوں نے لاپتا ہونے کے بعد انہیں کافی عرصے تک تلاش کیا، اور کہیں سراغ نہ ملنے پر امیدیں چھوڑ دی تھیں۔ انہیں یقین ہوگیا تھا کہ وہ اب کبھی نہیں ملیں گی۔
مگر اب اہل خانہ خوشی سے جھوم اٹھے ہیں کیوں کہ حمیدہ بانو انہیں مل گئی ہیں۔ اہل خانہ اور حمیدہ کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوگئی۔
اس وقت حمیدہ بانو کی عمر 70 سال ہے اور وہ صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے ایک مقامی شخص سے شادی کی تاہم شوہر کچھ سالوں میں وفات پا گئے۔ خاتون اب اپنے بیٹے کے ساتھ رہ رہی ہیں۔
اہل خانہ نے بتایا کہ والدہ سے 20 سال بعد بات ہوئی ہے، انہیں ایک ایجنٹ پیسوں کی لالچ میں نوکری کا جھانسہ دے کر پاکستان چھوڑ آیا تھا۔
کچھ روز قبل حمیدہ بانو سے ایک سماجی کارکن نے ملاقات کی تھی اور ان کی تفصیلات سوشل میڈیا پر دی تھیں جس کی وجہ سے اہل خانہ نے انہیں شناخت کرلیا۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CBH7npJ
No comments