اےآروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال کا 3 کروڑ روپےعطیے کا اعلان
اےآروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں 3 کروڑ روپے عطیے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں ایک گھنٹے کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ دل کھول کر سیلاب زدگان کے لیے امداد کر رہے ہیں اور صرف ایک گھنٹے میں 200 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع ہو گئی ہے۔
اس کارِخیر میں اےآر وائی نیوز بھی پیش پیش رہا ہے۔ اےآروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال نے 3 کروڑ روپے سیلاب متاثرین کے لیے دینے کا اعلان کیا۔
عمران خان نے ٹرانسمیشن میں سلمان اقبال کے جذبہ اور خلوص کو سراہتے ہوئے کہا کہ اےآروائی نیوز بند ضرور ہے لیکن اس کے باوجود سلمان اقبال ہمیشہ سے پیش پیش رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک جیسےچلا رہا ہوں ویسے ہی اےآروائی کی بحالی کیلئےکام کروں گا، حقیقی آزادی کی تحریک بھی جاری رہےگی اورسیلاب متاثرین کی مددبھی کریں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میڈیا ہاؤسز کو دھمکی دی جاتی ہےکہ عمران خان کو کوریج نہ دو، میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو دھمکیاں دی جاتی ہے ایک فاشسٹ حکومت مسلط ہےجو آزادی اظہاررائےکو دبا رہی ہے۔
ٹرانسمیشن میں سینئرصحافی صابرشاکر نے سیلاب متاثرین کیلئے5لاکھ روپےامداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حالات اچھے نہیں لیکن پھر بھی اپنا حصہ ملا رہا ہوں، اےآروائی نیوزکی بندش سے 4ہزار خاندانوں کے چولہے بجھ رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ صابرشاکر آپ لوگ راہ حق پرکھڑےہیں اورہم آپ کےساتھ ہیں انشااللہ میں سیلاب کی صورتحال میں تمام ترکوششوں کےساتھ کام کروں گا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iugFAQM
No comments