Breaking News

آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی قسط موصول

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض کی قسط موصول ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.16 ارب ڈالر کی قسط پاکستان کو موصول ہوگئی ہے، جس کی وزارت خزانہ کے ذرائع نے تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے مشترکہ فنڈز کے تحت دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک کو آئی ایم ایف کی قسط موصول ہوگئی ہے، اس سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری دے دی

خیال رہے کہ دو روز قبل آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی تھی، ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کرتے ہوئے 1.17 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

آئی ایم ایف بروگرام کی بحالی پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارک ہو پاکستان نادہندہ ہونے سے بچ گیا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کا پروگرام بحال کردیا ہے، جس کے بعد پاکستان کو قرض کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل جائے گی۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RPhXYjQ

No comments