عمران خان آج اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے
اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے، اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے اور دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے رجوع کریں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی پیشی کے موقع پربار اور ہائی کورٹ بار کے وکلاء کی بھاری تعداد عدالت کے باہر جمع ہوگئی ہے۔
عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کئے گئے ہیں ، سیکورٹی کے ساتھ ممکنہ گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی عدالت کے باہر تعینات ہیں۔
اس موقع پر جوڈیشل کمپلکس کے اطراف بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، جوڈیشل کمپلکس کے چاروں اطراف کی سڑکیں بند کردی ہے اور کسی غیر متعلقہ شیخص کو داخلے کی اجازت نہیں۔
سیکورٹی حکام کے مطابق پولیس اور ایف سی کے چار سو اہلکار تعینات ہیں جبکہ میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس افسران کا حکم نہیں ملے گا جوڈیشل کمپلیکس جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
یاد رہے 20اگست کو اسلام آباد میں ریلی سے خطاب میں عمران خان نے خاتون جج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو مبینہ طورپر دھمکیاں دی تھیں۔
پولیس کی جانب سے دھمکیوں پرتھانہ مارگلہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بعد ازاں بائیس اگست کو عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 25 اگست تک حفاظتی ضمانت دی تھی۔
ہائی کورٹ نے عمران خان کوتین روز بعد متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rPxBifg
No comments