Breaking News

جرمنی نے یورپی یونین سے گیس پر ٹیکس استثنیٰ مانگ لیا

جرمن وزیر نے گیس لیوی کے لیے ویلیو ایڈٹ ٹیکس کی چھوٹ پر یورپی یونین کو خط لکھ دیا۔

جرمن وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر نے یورپی کمیشن کو خط لکھا ہے کہ وہ محدود مدت کے لیے گیس کی نئی قیمتوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس معاف کر دے۔

جرمنی نے مقررہ وقت سے پہلے 75 فیصد گیس اسٹاک کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ یورپی آپریٹرز گروپ GIE کے اعداد و شمار کے مطابق جرمن گیس ذخیرہ کرنے والے مقام 75 فیصد سے زیادہ بھر چکے ہیں۔

جرمنی کے پاس 23.3 بلین کیوبک میٹر (bcm) زیر زمین گیس کا ذخیرہ ہے، جو 2021 میں استعمال ہونے والی 100 bcm گیس کے پانچویں حصے سے تھوڑا زیادہ ہے۔

جرمنی یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنے اہم سپلائر روس سے گیس کی کٹوتی پر ہنگامی منصوبے پر مرحلہ وار کام کر رہا ہے۔

میں کمی کے بعد تیار کیے گئے تین مرحلے کے ہنگامی منصوبے کے دوسرے مرحلے پر ہے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OR5ETgw

No comments