نمبر کم دینے پر بدبخت طالب علموں کا استاد پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
بھارت میں آئے روز دل دہلا دینے والے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں تاہم اس واقعے نے تو بھونچال پیدا کردیا ہے۔
معاملہ کچھ یوں ہے کہ ریاست جھارکھنڈ میں طلبہ نے امتحان میں نمبر کم دینے پر ٹیچر کو درخت سے باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکنڈ کے مقامی اسکول میں گیارہ طلبہ نے اپنے ریاضی کے ٹیچر کو محض اس لئے تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس نے امتحانات میں نمبرز کم دئیے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں شامل طلبہ کاکہنا ہے کہ ٹیچر نے ہمیں کم نمبر دیے اور کلرک نے اس نتیجے کو اسکول کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ریاضی کے ٹیچر نے نویں کلاس کے ان گیارہ طلبہ کو امتحان کے میں ڈی گریڈ دیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے پر اسکول انتظامیہ اور تشدد کا شکار وہنے والے استاد کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔
In #Jharkhand’s Dumka district, a group of school students tied their teachers to a tree and allegedly beat them up for giving them low scores which resulted in the students failing their exams. pic.twitter.com/vdr1Amubp4
— Samira Nabila (@SamiraNabila1) August 31, 2022
اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طلبہ کے خلاف پولیس میں شکایت اس لیے درج نہیں کرائی گئی کیوں کہ اس وجہ سے ان کا مستقبل خراب ہوجاتا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعے میں ٹیچر کے ساتھ کلرک کو بھی درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم دونوں کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uBoSg7h
No comments