Breaking News

ق لیگ انٹراپارٹی الیکشن، چوہدری شجاعت کا اہم اقدام

مسلم لیگ ق کے انٹراپارٹی انتخابات رکوانے کیلئےالیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے بطور پارٹی سربراہ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مسلم لیگ ق کےچیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن کوفریق بنایاگیاہے۔

درخواست مین چوہدری شجاعت کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ پارٹی صدر اور سیکرٹری جنرل کی اجازت کے بغیر انٹرا پارٹی الیکشن ہو رہےہیں الیکشن کمیشن ہنگامی بنیادوں پرکل درخواست سماعت کیلئےمقررکرے۔

درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن محرم کی چھٹیوں کےباعث انٹراپارٹی الیکشن روکنے کا حکم جاری کرے۔

ق لیگ کی مجلس عاملہ نے چوہدری شجاعت حسین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامل علی آغا اور لاہور کے اجلاس کے شرکا کو نوٹس جاری کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

ق لیگ کی مجلس عاملہ کا چوہدری شجاعت حسین پر اعتماد کا اظہار

28 جولائی کو مسلم لیگ ق نے چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے 10 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ق لیگ کے سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس کےبعد سینیٹر کال علی آغا نے اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چوہدری شجاعت کی صحت ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ اس لیے چوہدری شجاعت کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rlpJLda

No comments