Breaking News

حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی، کراچی کا فیصلہ آج ہوگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے جب کہ کراچی میں الیکشن کے انعقاد سے متعلق جائزہ آج لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں، نقصانات اور لوگوں کی نقل مکانی، صوبائی الیکشن کمشنر، ضلعی انتظامیہ سفارشات اور موسمیات کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 28 اگست کو شیڈول بلدیاتی الیکشن متلوی کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے تک الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لیے 24 اگست بدھ کو جائزہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں سندھ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف نکات، مشکلات اور موسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست بروز اتوار کو ہی ہوں گے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7NaIOPQ

No comments