Breaking News

امریکا کا اے آر وائی نیوز کی بندش پر تشویش کا اظہار 

واشنگٹن: اے آر وائی نیوز کی بندش کی گونج امریکا تک جا پہنچی، امریکی محکمہ خارجہ نے چینل کی بندش پر تشویش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اے آر وائی نیوز کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس ، سول سوسائٹی پر پابندیوں کی خبروں سےآگاہ ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ کا کہنا تھا کہ متحرک پریس اور باخبر شہری کسی بھی آزاد قوم کیلئے کلیدی حیثیت رکھتےہیں جبکہ میڈیا پرپابندی اظہار رائے کی آزادی کو نقصان پہنچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راناثنااللہ کی وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

اپنے بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں کے خلاف حملوں کیلئے جوابدہی کی کمی باعث تشویش ہے۔

واضح رہے کہ آزادی صحافت کی دعویدار حکومت نے گذشتہ روز 4 ہزار صحافیوں کا معاشی قتل کر ڈالا۔

رانا ثنا اللہ کی وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا تھا۔

حکومت نے سیاسی انتقام کی انتہا کرتے ہوئے شوکاز دیئے بغیر اے آر وائی نیوز کی این او سی کینسل کی۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JNHLfVM

No comments