کراچی میں ڈکیتی کی دلچسپ ویڈیو وائرل
کراچی میں جشن آزادی قریب آتے ہی ایک بچے کے ساتھ ڈکیتی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے لوگوں کی جانب سے ’جائز ڈکیتی‘ کہا جارہا ہے ایسا کیوں کہا جارہا ہے ویڈیو دیکھ کر آپ بھی بخوبی سمجھ جائیں گے۔
وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ جشن آزادی کے موقع پر بچوں اور بڑوں کی جانب سے خریدے جانے والے ’باجے‘ کو بجا رہا ہے۔
اسی اثنا میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد آتے ہیں اور بچے سے باجا چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔
ویڈیو میں بچے کو ان سے باجا لینے کے لیے پیچھے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
14 اگست تک یہ ڈکیتی جائز ہے #شہباز_گل_کو_رہا_کرو#امپورٹڈ_سیٹ_اپ_نامنظور #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/mc6luYBNoI
— Muhammad Umair (@MuhamdUmair) August 10, 2022
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے کو اس کا باجا واپس مل گیا ہے یا نہیں لیکن یہ ویڈیو لوگوں کو خوب پسند آگئی ہے۔
واضح رہے کہ بچوں کی جانب سے جشن آزادی قریب آتے ہی بڑی تعداد میں باجے خریدے جاتے ہیں اور اس کے شور سے بعض افراد کو اذیت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/o7CN6Dp
No comments