Breaking News

مقابلہ حسن میں شرکت پولیس افسران کو بھاری پڑگئی، ویڈیو دیکھیں

بھارت میں ہونے والے ایک مقابلہ حسن میں پولیس افسران کو شرکت کرنا بھاری پڑ گیا جس کی قیمت انہیں اپنے تبادلوں کی صورت میں چکانی پڑی۔

مقابلہ حسن میں جو بھی شریک ہوتا ہے اسے انعامات اور اعزازات سے نوازا جاتا ہے لیکن بھارت میں ہونے والے ایک بیوٹی کانٹیسٹ (مقابلہ حسن) میں ریمپ پر واک کرنا پولیس افسران کو بہت بھاری پڑگیا اور اس کے بدلے انہیں انعامات اور اعزازات کے بجائے تبادلوں کے احکامات سے نوازا گیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک بیوٹی کانٹیسٹ (مقابلہ حسن) منعقد ہوا جس کی سیکیورٹی کیلیے پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ پھر ہوا یوں کہ مقابلے میں حصہ لینے والے امیدواروں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران سے اصرار کیا کہ وہ ریمپ پر واک کریں اور شومئی قسمت کہ پولیس افسران اس پر رضامند بھی ہوگئے۔

پانچوں پولیس افسران ریمپ پر واک کیلیے اسٹیج پر آئے اور پولیس افسر کے کردار پر فلمائے گئے ایک گانے پر ریمپ پر واک کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈیوٹی دینے کے بجائے ریمپ پر واک کرنے کی پولیس افسران کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاستی پولیس کے اعلیٰ افسران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ایس پی سمیت پانچوں افسران کا تبادلہ کردیا ہے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/O2uDd8v

No comments